کراچی: تباہ شدہ جہاز کا انجن بھاری مشینری کے ذریعے مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا

Last Updated On 10 June,2020 01:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تباہ پی آئی اے کے انجن کو مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا، کرین اور دیگر بھاری مشینری کے ذریعے مدد لی گئی۔

ماڈل کالونی جناح گارڈن میں تباہ پی آئی اے طیارے کے انجن کو مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا۔ سریوں اور کانکریٹ کے جال کو ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ کر انجن کو نکالاگیا۔

طیارے کے انجن کو گاڑی میں لاد کر ائیرپورٹ پر موجود دیگر ملبے کیساتھ منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے مکمل ملبے کو جہاز کے اصل ڈیزائن کے مطابق ڈائیگرام کی شکل دی جائے گی۔
 

Advertisement