وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرینگر میں محرم کے جلوس پر تشدد کی شدید مذمت

Published On 30 August,2020 06:11 pm

آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سرینگر میں بھارتی فوج کی محرم کے جلوس پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی مذہبی رسومات کو بھی پامال کر رہی ہے۔ مودی اس وقت کا یزید بن چکا جبکہ کشمیری حسینیت کے پیروکار ہیں۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے عزاداروں پر تشدد کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیری امام حسین علیہ السلام کے فلسفہ کے مطابق اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ حسینیت ایک طرز جدوجہد ہے، کشمیری اسی کے پیروکار ہیں۔ بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھائے۔ مقبوضہ کشمیر میں روز ایک کربلا برپا ہوتی ہے۔
 

Advertisement