اے پی سی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مولانا کو پھر استعمال کیا جا رہا ہے، غلام سرور خان

Published On 04 September,2020 08:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اے پی سی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمن کو پھر استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام اپنا کردار ضرور ادا کریں لیکن ملک لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کا ساتھ نہ دیں، وفاقی وزیر نے رواں سال مہنگائی کم کرنے کے ساتھ آٹا چینی کی قیمتوں میں کمی ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے۔

چکری میں نادرا کے نیا رجسٹریشن دفتر کی افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ چور، ڈاکو اور بدیانت لوگ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ محب وطن باشعور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ چائنا سے امریکا تک پھیلے اللہ کے عذاب کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اس سے دنیا کی معیشت تباہ وبرباد ہوگئی۔ وہاں لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔
 

Advertisement