تمباکونوشی کینسر کا سبب، رمضان المبارک میں آسانی سے چھٹکارہ پانا ممکن

Last Updated On 17 May,2019 03:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تمباکو نوشی دل، فالج، ہائپر ٹینشن، پھیپھڑوں کے امراض اور کئی اقسام کے کینسر کا سبب ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں رمضان المبارک میں اس لت سے آسانی کے ساتھ چھٹکارہ پایا سکتا ہے۔

تمباکو نوشی ایک خاموش قاتل ہے جس کے نتیجے میں دنیا میں ہر چھ سیکنڈ کے بعد ایک شخص موت کا شکار ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں سالانہ لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور 2025 تک دنیا بھر میں اموات کی شرح ایک کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں تمباکونوشی اور اس سے پیدا ہونے والے پیچیدہ و موذی امراض مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ سول ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی کہتے ہیں کینسر کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

طبی ماہرین نے ماہ مقدس کو تمباکو نوشی ترک کرنے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر ملک تمباکو نوشی سے پاک ہوجائے تو نہ صرف سالانہ 250 ارب روپے کی بچت ہو گی بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی یقینی ہے۔
 

Advertisement