جرمنی میں بغیر پائلٹ فضا میں پرواز کرنے والی ٹیکسی متعارف

Last Updated On 17 May,2019 09:45 am

میونخ: (دنیا نیوز) جرمنی میں پانچ سیٹوں والی سیلف فلائنگ ٹیکسی متعارف کرا دی گئی جس کے ذریعے ایک گھنٹے میں تین سوکلومیٹر سفر کرنا ممکن ہو گا۔

اب گھر سے دفتر یا کہیں جلدی پہنچنا ہو تو ٹریفک میں پھنسنے کا مسئلہ اب بھول جائیے، جرمنی میں دنیا کی سب سے پہلی پانچ سیٹوں والی سیلف فلائنگ ٹیکسی متعارف کروا دی گئی ہے جو ایک گھنٹے میں تین سوکلومیٹر سفر طے کرسکتی ہے۔

چھتیس الیکٹرک موٹرز والی یہ ٹیکسی عمودی ٹیک آف اور لینڈ آف کرے گی۔ ایک بار چارج سے یہ ایک گھنٹہ سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جرمن کمپنی کا کہنا ہےکہ فلائننگ ٹیکسی سے آلودگی کم کرنےمیں مدد ملے گی۔

 

Advertisement