امریکا میں ہیکرز دس کروڑ ساٹھ لاکھ کھاتہ داروں کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب

Last Updated On 01 August,2019 07:31 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل واردات ہوئی، ہیکرز دس کروڑ ساٹھ لاکھ امریکی اور کینیڈین کھاتہ داروں کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہو گئے تاہم بینک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے کریڈٹ کارڈ نمبرز محفوظ ہیں۔

بینکنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ، امریکی بینک کیپٹل ون کے دس کروڑ ساٹھ لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہو گیا، بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہیک ہونے والوں میں دس کروڑ امریکی صارفین جب کہ ساٹھ لاکھ کینیڈین صارفین شامل ہیں جن کی ذاتی معلومات بشمول نام، پتہ،

کریڈٹ بیلنس، پیمنٹ ہسٹری، تاریخ پیدائش ہیکرز چرانے میں کامیاب ہو گئے تاہم بینک کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کے نمبرز سے متعلق تفصیلات محفوظ ہیں۔

پولیس نے تینتیس سالہ خاتون پیگ تھامپسن کو ہیکنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیکر نے سسٹم میں موجود کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیٹا ہیک کرکے آئی ٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جو کسی صارف نے دیکھ کر بینک کو مطلع کیا۔