فیس بک: ہراسگی سے نمٹنے کیلئے موثر آگہی کے اقدامات کا آغاز

Last Updated On 01 August,2019 07:32 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ (ہراسگی) کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے موثر آگہی کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے صارفین کو آن لائن ہراسمنٹ سے نمٹنے کیلئے ضرورت کے مطابق مختلف ٹپس اور مواد کی آسانی سے مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر کوئی آپ کو ناپسند ہے یا اسکے آن لائن ہونے پر آپ اداس یا دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں تو پھر اپنے کسی قریبی شخص بتانا ضروری ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے آپ کو اپنا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ڈرایا جا رہا ہے تو پھر فیس بک کا بلنگ پری ونشن حب آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ آن لائن ہراسمنٹ مختلف اقسام کی ہوتی ہے اس کے بہت سے نام ہیں جیسے سائبر بلنگ، ٹرالنگ، فلیمنگ، آؤٹنگ یا جعلی شناخت وغیرہ۔

ہراسمنٹ براہ راست ٹیکسٹ میسج، ای میلز یا پرائیویٹ میسجز، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلے عام ہو سکتی ہے جہاں کوئی نامناسب پوسٹ یا تصویر کسی کے شیئر کرنے کے باعث آپ کی شرم ساری یا آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہوسکتی ہے۔ ان سب باتوں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنی آن لائن معلومات کے لئے اضافی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ آپ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو آن لائن تکلیف نہ پہنچے۔

حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کو ہدایت کرتا ہے کہ اپنے حلقہ احباب میں اچھے دوستوں کو رکھیں اور اپنی فرینڈ لسٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ وہ دوستوں میں ذاتی مواد کے ساتھ پرسکون رہیں۔ جیسے جیسے آپکی فرینڈ لسٹ بڑھتی ہے تو آپ کو پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ معلومات کو پرائیویٹ رکھ سکیں تاکہ لوگ آپ کے بارے میں بدستور اچھے طرز عمل جاری رکھیں۔

فیس بک کے پریس نوٹ کے مطابق یہاں موجود لنک (https://www.facebook.com/safety/youth/facebook-basics/safety) میں کچھ طریقے ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ فیس بک پر چیزیں احتیاط سے شیئر کرسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کریں جنہیں آپ جانتے ہوں۔

احتیاط سے اس شخص کا جائزہ لیں جو آپ کی دہلیز پر دستک دیتا ہے اور ایسے شخص کو ان فرینڈ کریں جو آپ کو ناپسندیدہ لگتا ہے۔ بعض اوقات اپنی ذاتی معلومات مخفی رکھنا ضروری ہوتا ہے جیسے آپ کا ایڈریس یا پھر ایسے مقام کا تفصیلی طور پر ذکر ہو جہاں آپ لطف اندوز ہورہے ہیں تو پھر ایسی معلومات کو مخفی رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسی اصول کا اطلاق آپ کے دوستوں پر بھی ہوتا ہے فیس بک سختی سے اپنے صارفین کو اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اپنا پاس ورڈ شیئر نہ کریں، چاہے وہ آپ کا بچپن کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا کبھی فائدہ نہیں ہوتا۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ فیس بک کبھی بھی کسی میسج یا ای میل کے ذریعے آپ سے پاس ورڈ نہیں مانگتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو تجویز دیتا ہے کہ اگر وہ اس پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں تو کچھ وقفہ لے لیں۔ فیس بک اپنے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیتا ہے کہ فیس بک پر پوسٹ ڈالنے سے قبل اس کا جائزہ لیں کہ کہیں اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس یا کسی کی ساکھ خراب تو نہیں ہورہی۔ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا بھی مشورہ دیتا ہے کہ جب کبھی آپ کے کمنٹس کے ذریعے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے تو ان سے معافی مانگ کر معاملہ حل کر لیں۔
 

Advertisement