طاقتور شخص نے طالبعلموں سے بھری 9 ٹن وزنی بس کھینچ لی

Last Updated On 11 October,2019 11:06 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر سب کو حیران کر دیا، ایونٹ میں سکول سٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک سکول کے باہر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا سے تعلق رکھنے والے لیری ویلز ولیمز نامی شخص نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر شائقین کو حیران کردیا۔

اس ایونٹ میں سکول سٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ دبئی میں 25 اکتوبر سے سٹرانگ مین مقابلوں کا انعقاد ہو گا جس میں دنیا بھر سے طاقتور افراد شرکت کر کے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرینگے۔
 

Advertisement