دلہا باتھ روم میں سیلفی کھینچے، دلہن کیلئے 51 ہزار روپے کا انعام

Last Updated On 11 October,2019 12:09 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھی خبر آئی ہے، ریاست مدھیا پردیش کی حکومت نے سکیم جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر دلہا بیت الخلاء میں سیلفی لے گا اور ثابت کرے گا کہ اس کہ گھر میں باتھ روم موجود ہے تو دلہن کو 51 ہزار روپے تحفے میں ملیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت دی جاسکتی ہے جب دُلہن یہ ثابت کردے کہ اس کے ہونے والے شوہر کے گھر میں باتھ روم میں موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ سرکاری افسران ہر جگہ باتھ روم چیک نہیں کرسکتے لہٰذا وہ دُلہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھوپال کے شہری کا کہنا تھا کہ بتایا گیا ہے کہ جب تک دُلہا باتھ روم میں موجود اپنی تصاویر فراہم نہیں کرے گا تب تک قاضی اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں تصویر کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس حوالے سے پالیسی میں کچھ نرمی تھی جس میں دُلہا کو شادی کے 30 دن کے اندر باتھ روم بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
 

Advertisement