اٹلی میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے ’’سپورٹ باسکٹ ‘‘کا رجحان

Last Updated On 05 April,2020 11:24 am

روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے شہریوں نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر افراد کی مدد کیلئے منفرد کام کر کے مثال قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہریوں نے بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ٹوکریاں باہر لٹکا دیں جن میں پھل، کھانا اور دیگر ضروری اشیا موجود ہوتی ہیں۔

ان ٹوکریوں کو ’’ سپور ٹ باسکٹ‘‘ کا نام دیا گیا جس میں ہر وقت کھانا موجود رہتا ہے اور جیسے ہی کوئی اُس میں رکھی اشیا لے کر جائے تو شہری اسے دوبارہ کھانے پینے کی چیزوں سے بھر کر لٹکا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے ایسے میں جن افراد کے پاس کمائی کا کوئی وسیلہ نہیں وہ بھوک کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں اپنے اردگرد مستحق افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔
 

Advertisement