امریکی ریاست کنساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

Last Updated On 01 January,2020 06:17 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کنساس میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، ریسکیو عملے نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایگزیکٹو ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں بھرے ایندھن کی ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔

فائر بریگیڈ عملے نے آگ بجھا کر لاشوں کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا، پولیس کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement