گھریلو صارفین کے بعد 5 بجلی گھروں کی گیس سپلائی بھی معطل

Published On 28 Dec 2017 05:07 PM 

گیس فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گھروں کے بعد گیس پر چلنے والے 5 بجلی گھروں کی گیس بھی معطل کر دی گئی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق روش، نندی پور، ہلمور، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو گیس فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کے باعث حکومت فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس پہلے ہی بند کر چکی جبکہ ایل این جی سپلائی بھی کم ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس سے اس وقت صرف 2 ہزار 680 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔