کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے توانائی کے شعبہ کا منظر نامہ بدل ڈالا ہے۔ ان کی اصلاحات سے ملک میں توانائی کی کمی ہمیشہ کے لئے ختم ہو رہی ہے جس سے ترقی کے لئے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔
غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار 2600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور 1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دو سال میں ایل جی جی کی درآمدات مقامی پیداوار سے بڑھ جائے گی۔