کراچی: (دنیا نیوز) فرانس کے پاکستان میں نامزد سفیر کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
کراچی میں پاکستان اور فرانس کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے بننے والی ٹیکسٹائل مل کا افتتاح کرتے ہوئے فرانس کے سفیر مارک بریٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے کاروباری تعلقات ہیں۔ پاکستان میں توانائی سمیت آٹو اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے صدر نے دورہ چین کے موقع پر کہا تھا کہ سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ریجنل کنیکٹیویٹی کے حامی ہیں۔ سی پیک میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔