سٹیل مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سٹیل مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار روپے فی ٹن سے بھی تجاوز کرچکی ہے جبکہ آئرن شیٹ کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہے۔ تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتیں بڑھ جانے سے عوام کے لئے مکان کے تعمیراتی اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔