چین کی معروف کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ

چین کی معروف کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ

ایس ایم ای بی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو ولی اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بی ایس ایل اس سے پہلے بہت سی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون فراہم کر چکی ہے۔ ولی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس ایم ای بی ایس ایل نے ہوبے سیریس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہوبے سیریس چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ بھی کرے گی۔