پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 64 پوائنٹس گر گیا

Last Updated On 29 October,2019 04:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 100 انڈیکس کی ایک نفسیاتی حد گر گئی، حصص مارکیٹ کی 33800 کی نفسیاتی حد گری۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 204 پوائنٹس بڑھ کر 33861.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے دوران پورے کاروباری روز 0.19 فیصد کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی، ایک موقع پر 100 انڈیکس 33715 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا، تاہم اس دوران تیزی کے باعث انڈیکس 34016.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 64.08 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 33800 کی نفسیاتی سے محروم ہوتے ہوئے 33797.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری آزادی مارچ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی درخواست ضمانت پر چلنے والی کارروائی کے باعث ٹریڈرز سرمایہ کاری سے گریزاں رہے اور صرف دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن رہے۔