گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان

Last Updated On 28 January,2020 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو ہوگا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ عوام پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی بم مارا جاسکتا ہے۔ گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے، وزارت خزانہ کے لیے 8 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوسکتی ہے، ای گورننس پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔
 

Advertisement