پشاور میں سوئی گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد پرانے روٹ سے سپلائی شروع

Published On 27 November,2025 05:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سوئی گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد صورتحال سامنے آ گئی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق متنی میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد متعدد شہروں کو متبادل سپلائی شروع کر دی گئی۔

کرک اور کوہاٹ سے واہ کینٹ، اٹک اور نوشہرہ سے پرانے روٹ کے تحت سپلائی جاری ہے، گیس پائپ متاثر ہونے سے کوئی بڑا علاقہ متاثر نہیں ہوا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق شہریوں کوکھانا پکانے کے اوقات میں بہتر گیس پریشر برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ سوئی گیس پائپ لائن کی بحالی میں مزید دو دن لگیں گے۔