پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

Published On 11 May,2025 09:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 2 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں، دھماکہ رنگ روڈ کے قریب واقع مویشی منڈی کے پاس ہوا ہے، جہاں پولیس موبائل گشت پر تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

مسعود بنگش نے بتایا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کئے جارہے ہیں، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔