پشاور: (دنیا نیوز) انقلاب روڈ سوڑیزئی میں دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 5 سالہ بچہ حسنین گھر کے قریب کھیتوں سے ملنے والا ہینڈ گرنیڈ گھر لایا تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق بی ڈی یو اور پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔