رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 26 فیصد کم رہنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف

رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 26 فیصد کم رہنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب مالی سال 2020 میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، عالمی آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 26 فیصد کمی کے بعد 4 ارب 50 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق برآمدات 7 فیصد کمی سے 23 ارب 73 کروڑ ڈالر، درآمدات 8 فیصد کمی سے 44 ارب 48 کروڑ ڈالر، تجارتی خسارہ 8.6 فیصد کمی سے 22 ارب 69 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مالی سال 2020ء میں ترسیلات زر 8 فیصد کمی سے 20 ارب 79 کروڑ ڈالر، براہ راست سرمایہ کاری 16 فیصد اضافہ سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر، بانڈز اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں 72 فیصد کمی سے 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ تیل کی درآمدات 22 فیصد کمی سے 10 ارب 34 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔