اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی دعوے چار دن کی چاندنی ثابت ہوئے، سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت میں یکدم 4 روپے کلو اضافہ کردیا گیا، کراچی ہول سیل میں چینی 72 سے بڑھ کر 76 روپے کلو ہو گئی
انڈسٹری ذرائع کے مطابق نئے کریشنگ سیزن اور سپلائی بہتر ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے چینی کی ایکس مل 70 روپے کلو سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن یکدم آج سندھ و پنجاب میں اچانک اس کی قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ کردیا گیا
سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 74 روپے کلو کے قریب آگئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 76 روپے ہوچکی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کے باعث ممکن ہے کہ چینی کی رسد میں فرق پڑھنے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہو لیکن سندھ میں اچانک فی کلو چینی 4 روپے مہنگی ہونے کا کوئی جواز نہیں مل رہا ۔
ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار رہتا ہے تو آئندہ چند روز میں ریٹیلرز بھی اس کے بھاو موجودہ 80 روپے سے بڑھانے کے لیے کمر کس لیں گے ۔