عوام کیلئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کیلئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کل سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پیٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلی مرتبہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100.69 روپے، لائٹ ڈیزل 62.86 روپے جبکہ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا تھا۔

تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔