اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول پرعائد ٹیکس کی شرح کم کرکے عوام کے لئے پیٹرول کی قیمت کو مستحکم رکھا۔
حکومت نے عوام کو ریلف دینے کی خاطر پیٹرول پر عائد ٹیکس کم کرکے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی قیمت کو مستحکم رکھا ہے، یکم فروری کو پیٹرول پر عائد ٹیکس کی شرح 33 فیصد تھی جیسے کم کرکے 31 فیصد کردیا گیا، جس سے حکومت کو فی لیٹر پر ٹیکس وصولی اب 37 روپے سے کم ہوکر 34 روپے ہوگی۔
یہی وجہ ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت یکم فروری کی سطح 111 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے ۔۔ حکومت گذشتہ تین ماہ سے مسلسل پیٹرول پر عائد ٹیکسوں میں کررہی ہے۔ یکم دسمبر2020 سے اب تک پیٹرول پر 9 روپے تک ٹیکس کم ہوچکا ہے۔