بجلی کی قیمت 68 پیسے تک کم ہونے کا امکان

Published On 28 April,2021 04:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 68 پیسے تک کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کیلئے نیپرامیں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 سے 68 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد 63 پیسے سے لے کر 68 پیسے فی یونٹ کمی کا عندیہ دیا اور اتھارٹی تمام ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد، ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔
 

Advertisement