لاہور: (دنیا نیوز) یکم جون سے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی برقراررکھنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے، قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔