بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ، درآمدی بل 50 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Published On 15 June,2021 01:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھ جانے کے سبب گیارہ ماہ کے دوران درآمدی بل 50 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے سبب ملکی درآمدی بل میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے مئی 2021 کے دوران خام تیل، خوردنی تیل، کوئلہ، اسٹیل، کپاس، خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی خام تیل 76 فیصد اضافے سے 71 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل 68 فیصد اضافہ سے 73 ڈالر فی بیرل جبکہ مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 فیصد تک بڑھیں۔

اس عرصے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اسٹیل کی قیمت 82 فیصد اضافے سے 800 ڈالر فی ٹن جبکہ مقامی مارکیٹ میں اسٹیل 25 فیصد اضافے سے 146500 روپے فی ٹن میں فروخت ہورہا ہے۔

کھاد کی قیمت 98 فیصد اضافے سے 450 ڈالر فی ٹن اور مقامی کھاد کی قیمت 7 فیصد اضافے سے 1747 روپے فی 50 کلو بیگ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت 42 فیصد اضافے سے 96 سینٹ فی پاونڈ اور مقامی مارکیٹ میں کپاس 47 فیصد اضافے سے 13500 روپے فی من میں فروخت ہورہی ہے۔

عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت 48 فیصد اضافے سے 831 ڈالر فی ٹن جبکہ مقامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 38 فیصد اضافے سے 330 روپے فی کلو ہوگئی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خشک دودھ 20 فیصد اضافے سے 2620 ڈالر فی ٹن جبکہ مقامی مارکیٹ میں خشک دودھ 9 فیصد اضافے سے 979 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
 

Advertisement