اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمتوں میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نیپرا بجلی قیمت میں کمی کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔ مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں پانی سے 26.64، کوئلے سے 20.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مہنگے فرنس آئل سے 5.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.18 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.74 فیصد پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع 9.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔