لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چھ امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 792 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 92 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔