پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

Published On 23 June,2021 05:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کم ایندھن خرچ کنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائین نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا۔ 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34 ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا، دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ مزید دو طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بزنس پلان میں 8 سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل دو پرانے بوئنگ 777طیاروں کو نئےطیاروں کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔ پی آئی اے کاروبار کی ضروریات کے مطابق نئے طیارے خرید رہی ہے۔
 

Advertisement