اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
سستی اور آلودگی سے پاک توانائی کے حصول اور صحت و تعلیم سمیت غربت میں کمی کے منصوبوں کے لئے ورلڈ بینک کا بڑا فیصلہ، پاکستان کے لئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔ ورلڈ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کے منصوبوں اور اس کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے 40 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کی بدولت مستقبل میں گردشی قرضوں کے حجم کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق صحت اور تعلیم کے منصوبوں سمیت غربت میں کمی لانے لئے 40 کروڑ ڈالر رکھے گئے ہیں، جس کی بدولت معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔