تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی کی چولستان کےدورافتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولتیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- منصوبےکوعملی جامہ پہنانے کیلئے پاک آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ضلعی انتظامیہ کےساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئےسرگرم ہیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- 2021 میں چنن پیر،کھتری بنگلہ،دین گڑھ میں میڈیکل اورآئی کیمپ کاانعقادکیاگیا
  • بریکنگ :- چاہ ناگراں،چاہ ملکانہ میں میڈیکل اورآئی کیمپ کا انعقادکیاجاچکاہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- کالاپہاڑ،احمدپورایسٹ، منچن آباد اور چشتیاں میں فری میڈیکل اورآئی کیمپ کا انعقادکیاگیا

ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Published On 14 August,2021 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق 15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اڑھائی روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز اوگرا نے ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی۔

 ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گیخ نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی، لیوی میں ردو بدل جرنے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔