بڑھتی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی

بڑھتی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بالآخر سستا ہو گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 171 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔