آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ تیار، 360 ارب کے ٹیکسز لگائے جائیں گے

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ تیار، 360 ارب کے ٹیکسز لگائے جائیں گے

منی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، امپورٹڈ میک اپ کا سامان، امپورٹڈ کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت کئی اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ مقامی طور پر تیار ہونے والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کیا جائے گا۔

وزارت قانون ابتدائی مسودہ کو آرڈیننس کی شکل دے گی اور پھر وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔