عید کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے: وزیرخزانہ

Published On 29 April,2022 06:32 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عید کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ وہ ان کی کابینہ کے ساتھی عید کے بعد اگلے بجٹ پر متعدد سٹیک ہولڈرز جن میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ایک ایسا بجٹ ہو جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کو کم کر سکے۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی سمیت آنے والا بجٹ یہ یقینی بنا سکے خاص طور پر ایکسپورٹ انڈسٹری میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن ہو سکے۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ اس بجٹ میں سب کو برابری کا موقع میسر کریں گے خاص طور پر غریب اور اوسط آمدنی والے افراد کے لیے۔
 

Advertisement