یوکرین پر روسی حملہ، دنیا بھر میں بحری اور فضائی تجارت متاثر ہونے لگی

Published On 04 March,2022 06:24 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں دنیا بھر میں بحری اور فضائی تجارت متاثر ہونے لگی، امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ حالات میں بہتری نہ آسکی تو تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق موجودہ حالات جاری رہے تو بحری اور فضائی راستے سے تجارت انتہائی مہنگی ہوجائے گی، اس وقت 40 فٹ کنٹینر کا کرایہ جو 10 ہزار ڈالر ہے، بڑھ کر 30 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث بحری جہازوں کے ذریعے سامان کی ترسیل کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی مرسک نے اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں، اس وقت یوکرین کی سب سے بڑی بندرگاہ مکمل بند ہے جس کے باعث 200 سے زائد کارگو بندرگاہ سے گذرنے کا انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب روس نے 36 مملک کے لئے فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، جس کے سبب ایئر کارگو کے کے کرائے بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس قبل سے کورونا وبا کے سبب شپنگ ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔