فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 867 ڈالر ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام نرخ 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 256 روپے ہوگئے۔

دوسری طرف ملک میں فی تولہ چاندی کے نرخ 1570 اور دس گرام 1346.02 روپے کی سطح پر برقرار رہے۔