عالمی معیشت میں سست روی، خام تیل اور سونے کی قیمت گرنے لگی

Published On 22 June,2022 01:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی معیشت میں سست روی کے باعث خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 49 سینٹ کمی کے بعد 105 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 33 سیںٹ کمی کے بعد 110 ڈالر 32 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا و دیگر مغربی ممالک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا جس کے باعث ان ممالک نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے ان ممالک میں معاشی سست روی دیکھی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ خام تیل کی طلب میں کمی ریکارڈ کا رججان ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، سونا 8 ڈالر 60 سینٹ کمی بعد 1824 ڈالر 38 سینٹ فی اونس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
 

Advertisement