کراچی: (دنیا نیوز)آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچتے ہی امریکی کرنسی کی لگاتار اڑان تھم گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 267 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، سٹاک ایکسچینج میں 802 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔