سستا پٹرول منصوبہ: صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب

سستا پٹرول منصوبہ: صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کیا ہے، جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کئے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پٹرول دیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔