واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان کے امور کی نگران الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کیلئے آئی ایم ایف کی کڑی اصلاحات پر عمل ناگزیر ہے۔
اپنے ایک بیان میں الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں طے پانے والی اصلاحات مشکل ہیں تاہم قرضوں میں گھرنے سے بچنے اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں، پاکستان اقدامات کرے تاکہ مضبوط مالیاتی بنیادوں پر پھر سے کھڑا ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی مدد فراہم کرے گا تاہم پاکستان کو ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہے جو منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کو فروغ دے۔