لیسکو نے نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 100 فیصد بڑھا دی

Published On 18 July,2023 01:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں لیسکو کو ڈیمانڈ نوٹس کی فیس بڑھانے کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز کنکشن کی کیپیٹل کاسٹ 4 ہزار سے بڑھا کر 7400 روپے کر دی گئی ہے جس کے بعد سنگل فیز میٹر کا مجموعی ڈیمانڈ نوٹس 10 ہزار کا ہو جائیگا۔

تھری فیز میٹر کی کیپیٹل کاسٹ 15 ہزار سے بڑھا کر 33 ہزار روپے کر دی گئی ہے اب تھری فیز کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی مجموعی طور پر 42 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹیریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس میں اضافہ کیا گیا، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے آپریشن سرکلز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں اضافی قیمت کا فیصلہ جون سے نافذالعمل ہوگا۔