فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے صنعت کاروں نے ملاقات کی، صنعت کاروں نے وزیر اعظم سے سیلز ٹیکس ری فنڈ، سستی بجلی اور ایل سیز کھولنے کے مطالبات کر دیئے۔
وزیر اعظم نے صنعت کاروں کے بیشتر مطالبات تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ری فنڈ جاری کرنے کا وعدہ کیا، صنعتکاروں کے سستی بجلی کے علاوہ دیگر مطالبات بھی پورے کرنے کی یقین دہانی کروا گئی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے بجائے چھوٹی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقلی کی سہولیات دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد ایل سیز کھولنے میں مزید آسانی آ رہی ہے، صنعتوں کو گیس سستے داموں دیں گے۔