اسلام آباد:(دنیا نیوز) بجلی کے بھاری بلوں پر سراپا احتجاج عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگے، بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی گئی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج 2 بجے سماعت کرے گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق گزشتہ ماہ 14 ارب 38 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں بجلی کی پیدواری لاگت 128 ارب 97 کروڑ روپے رہی۔
28 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی، 24 روپے 43 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے جبکہ ایران سے 23 روپے 61 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی درآمد کی گئی۔