کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی4 روپے45پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
وفاقی حکومت نے نیپرا کے فیصلے پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔