اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کروانے کیلئے ہفتہ کو بھی ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے۔
جاری بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں مزید توسیع نہیں ہوگی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔
ایف بی آر نے مزید کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کیلئے لارج ٹیکس یونٹس بھی 28 اکتوبر بروز ہفتہ کو کھلے رہیں گے۔