سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 985 روپے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2012 ڈالر فی اونس ہے۔