لاہور: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے مطابق انسداد سموگ سرگرمی کے تحت 10 نومبر کو لاہور ڈویژن میں بینک برانچز بند رہیں گی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بینکس ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور ضلع گوجرانوالہ، میں اپنی شاخیں بند رکھیں گے، یہ فیصلہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے باعث کیا گیا ہے۔
10 نومبر کو ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال میں بھی بینک برانچز بند رہیں گی۔