سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

Published On 19 December,2023 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

سٹاک ایکسچینج میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 63 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 283 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے، 50 پیسے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔